38

جامعہ کراچی ایشیا کی 260بہترین جامعات میں شامل

لندن۔پاکستان کی جامعہ کراچی کو ایشیا کی 260 بہترین جامعات میں شامل کرلیا گیا، ایشیاکی500 بہترین اعلی تعلیمی اداروں میں جامعہ کراچی 251ویں نمبر پر فائز ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ادارے کیو ایس کی جانب سے یونیورسٹریز کی رینکنگ جاری کردی گئی، 2019 کی رینکنگ میں جامعہ کراچی ایشیا کی 260 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی ہے۔ایشیا کی 500 بہترین اعلی تعلیمی اداروں میں شامل کی جانے والی 23 پاکستانی جامعات میں سے اعلی اور معیاری تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں کی بنا پر جامعہ کراچی کو 09 (نواں)نمبر دیا گیا جبکہ کیو ایس رینکنگ میں ایشیاکی500 بہترین اعلی تعلیمی اداروں میں جامعہ کراچی 251 ویں نمبر پر فائز ہے۔جامعہ کراچی کے اعزاز حاصل کرنے پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اساتذہ و طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہے اور جامعہ کراچی کے اساتذہ محدود وسائل کے باوجود تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں میں مصرو ف رہتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا جامعہ کراچی کو اگر اس کی ضروریات کے مطابق وسائل فراہم کئے جائیں تو جامعہ کراچی کا شمار دنیا کی بہترین جامعات میں ہوسکتا ہے۔