34

شمالی وزیرستان‘ شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

خیبر۔شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار نور خان کو ضلع خیبر میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔نور خان شہید کے جسدِ خاکی کو ضلع خیبر میں ان کے آبائی علاقے ولو میلہ پہنچایا گیا۔

شہید کی نمازجنازہ میں سوات اسکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل طاہر خٹک سمیت بڑی تعداد میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں مکی گڑھ پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی اہلکار نور خان شہید ہو گئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق نور خان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا یہ حملہ موثر جواب سے ناکام بنا دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز ہی پیٹرولنگ کے دوران خاڑ کمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر بویا کے علاقے میں نالے سے فائرنگ سے قتل کیے گئے 5افراد کی لاشیں بھی ملی تھیں۔