32

جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

پشاور: جنوبی وزیرستان میں قانون اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں قانون اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے قبائلی ضلع میں دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت قبائلی ضلع کی حدود میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی اور قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے، ہوائی فائرنگ اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استمال پر پابندی ہوگی، جب کہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔