35

رتوڈیرو‘ ایڈز مریضوں میں اضافہ تشویش ناک ہے‘ ڈاکٹرظفرمرزا

اسلام آباد۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ آئندہ دوہفتوں میں وزیراعظم شعبہ صحت کے حوالے سے بہت بڑا اعلان کرنیوالے ہی،رتوڈیرومیں ایچ آئی وی کے مریضوں میں اضافہ تشویش ناک ہے۔

21ہزار356لوگوں کی اسکریننگ میں 681لوگوں میں ایچ آئی وی پازیٹوآیاہے  ان681افرادمیں سے537بچے ہیں،جن کی عمر2سے15 سال کے درمیان ہیں،استعمال شدہ سرنج کااستعمال اسکی سب سے بڑی وجہ نظرآرہی ہے۔ اتوار کو پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا  نے کہا کہ رتوڈیرومیں ایچ آئی وی کے مریضوں میں اضافہ تشویش ناک ہے۔

وزیرصحت سندھ کیساتھ رابطے میں ہوں انکے ہمراہ23مئی کولاڑکانہ گیا،حکومت سندھ کوشش کررہی ہے مگروہ ناکافی ہیں،بچوں کے والدین ایچ آئی وی سے متاثرنہیں،صورتحال کے پیش نظرعالمی ادارہ صحت کی ٹیم کوبلایاگیاہے،ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص اس حدتک ہوناتشویشناک ہے،ہم ڈاکٹرزسے مستقل رابطے میں ہیں تاکہ اس صورتحال پرقابوپایاجاسکے،لاڑکانہ جاکرخودپتالگانے کی کوشش کی کہ کیاوجہ ہے کہ وہاں یہ مرض اس حدتک بڑھ رہا ہے،صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے تعاون سے علاقے کے لوگوں کی اسکریننگ کی ہے21ہزار356لوگوں کی اسکریننگ میں 681 لوگوں میں ایچ آئی وی پازیٹوآیاہے۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ  ان681افرادمیں سے537بچے ہیں،جن کی عمر2سے15 سال کے درمیان ہیں،استعمال شدہ سرنج کااستعمال اسکی سب سے بڑی وجہ نظرآرہی ہے،اسپتالوں میں صفائی کاخیال نہیں ہوتا جس کی  وجہ سے انفیکشن پھیلتاہے۔جب تک ہم وجوہات کو ڈھونڈیں گے نہیں یہ مرض مزید پھیلتا جائے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آئندہ دوہفتوں میں وزیراعظم شعبہ صحت کے حوالے سے بہت بڑا اعلان کرنیوالے ہیں۔