33

نیب واقعے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد۔ مسلم لیگ(ن) کے سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب واقعے پرجے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن نہیں پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام اب حکومت کو برداشت نہیں کر پا رہے،عوام سڑکوں پر آجائیں تو آمریت کے خطرات پیدا ہوتے ہیں،ملکی مسائل کے حل کے لئے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کوکیا اختیارکہ 7،6سوروپے گیس لیکرعوام کوساڑھے14سوروپے میں دے، حکومت سخت محنت کرے تو بھی 3 سال سے پہلے بہتری شروع نہیں ہوگی۔

جسٹس(ر)جاوید اقبال کو چیئرمین نیب بنانے کے لئے مجھ پر کوئی دبانہیں تھا،جاوید اقبال کا نام ن لیگ کے چیئرمین نیب کے لئے مجوزہ 3 ناموں میں نہیں تھا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب جمود ہو،معیشت تباہ ہوجائے تو صرف الیکشن کا راستہ بچتا ہے، شیخ رشید خود امپائر بننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں،شیخ رشیدجیسے ضمیر بیچ کراقتدار میں جانیوالوں کی تاریخ میں کوئی جگہ نہیں ہوتی،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سمجھتا ہے مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا تویہ خام خیالی ہے، عمران خان بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، انکی باتوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا،ملک چلانا واقعی بہت آسان ہے اگرعمران خان کی طرح تباہ کرنا ہو، انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری نثار واپسی کی درخواست کریں تو پارٹی غور کرے گی،چوہدری نثار آج جہاں ہیں وہ ان کا اپنا فیصلہ ہے،ہر ایک کی طرح مریم نواز بھی پارٹی لیڈر شپ کی امیدوار ہوسکتی ہیں۔