49

متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ

اسلام آباد۔حکومت نے پن بجلی، سورج کی روشنی، ہوااور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ شروع کیا ہے۔ 

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی 41 فیصد پیداوار مہنگے درآمدی تیل سے حاصل کی جا رہی ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوا ہے جسے کم کرنے کے لئے متبادل ذرائع پر انحصار بڑھایا جائے گا۔ مہنگی بجلی کی پیداوار، بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث گردشی قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ سستی بجلی کی پیداوار کے ذریعے توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

 بجلی کی پیداوار کے نئے منصوبے لگاتے وقت ان سے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بھی اولیت دی جائے گی اور اس سلسلہ میں نئے منصوبے ترسیل اور تقسیم کے نظام کو مد نظر رکھ کر شروع کئے جائیں گے۔