75

ایران اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے‘ دفتر خارجہ پاکستان

اسلام آ باد۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی27 مئی کو سعودی عرب کے دورے پرجا رہے ہیں،پاکستان ایران اور سعودی عرب سمیت تمام ممالک کے باہمی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا معطل نہیں کیا،جاپان میں ہنر مندورکروں کو بھیجنے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے اور اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں، بھارت کشمیر کی عالمی حیثیت کو ختم نہیں کرسکتا، کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی نہیں آ سکتی جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے کوئی فیصلہ نہ ہو جائے،اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کشمیر میں ٹارچرز کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ایران اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے،مذاکرات کے حوالے سے جو بھی طریقہ اپنایا جائے گا پاکستان اسکی حمایت کرے گا۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ اس معاملے پر خود تفصیلات بتائیں گے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی افواج نے رواں ہفتے 14 کشمیریوں کو شہید کیا۔پاکستان کو سینئیر حریت راہنماوں کو زیر حراست رکھنے پر تشویش ہے۔بھارت کالے قوانین کے ذریعے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔ہزاروں کشمیریوں نوجوانوں رہنماوں کو جیلوں میں رکھا گیا ہے۔بھارت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے۔بھارت زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ افراد کے حوالے سے رپورٹ نے بھی بھارت مظالم کا چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کشمیر میں ٹارچرز کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر کی عالمی حیثیت کو ختم نہیں کرسکتا۔ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی نہیں آ سکتی جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے زریعے کوئی فیصلہ نہ ہو جائے۔پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ پر بلاسٹک مزائل حملوں کی مذمت کرتا ہے۔پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات پر ترجمان دفتر خارجہ نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ اس معاملے پر خود تفصیلات بتائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شام ایران کے وزیر خارجہ پاکستان آ رہے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کی جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ایران اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے،معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔مذاکرات کے حوالے سے جو بھی طریقہ اپنایا جائے گا۔ پاکستان اسکی حمایت کرے گا۔