62

بی جے پی دوسری مدت کیلئے حکومت بنانے کی پوزیشن میں

نئی دہلی۔بھارت میں لوک سبھا کی 542نشستوں کے لیے 7مراحل میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی،نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادی دوسری مدت کے لیے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس نے 322 نشستیں حاصل کیں۔حکمراں جماعت کے مخالف انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس نے 110 نشستیں حاصل کیں جبکہ دیگر جماعتوں نے بھی 110 نشستیں حاصل کیں۔

حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور بے جے پی اتحاد نے مطلوبہ تعداد سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں۔یاد رہے کہ 2014 میں حکومت بنانے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو 60 نشستیں ملی تھیں۔