57

سعودی عرب نے مزید 3 سال کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں مؤخرکردیں، مشیرخزانہ

اسلام آباد: سعودی عرب نے مزید 3 سال کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ سعودی عرب ہرسال 3 ارب ڈالر پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی مؤخر کرے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر مجموعی طورپر9.6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر ہوں گی۔

Dr. Abdul Hafeez Shaikh@a_hafeezshaikh

1/. Would like to Thank The Crown Prince of Saudi Arabia, His Highness Muhammad Bin Salman for his continuous support for the people of Pakistan.

3,270

6:34 PM - May 22, 2019

Twitter Ads info and privacy

775 people are talking about this

مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے پاکستان کو ادھار تیل دینا شروع کرے گا اور ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں، اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔