54

بھارتی فوجی کی بربریت جاری‘ مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی تسلسل کے ساتھ جاری، فائرنگ کر کے مزید2  کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

قابض فوج نے ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ کا محاصرہ کیا اور نام نہاد آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی، ضلع بھرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل، کشمیریوں اوربھارتی فورسزکے درمیان جھڑپیں،بھارتی فورسزکی مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی آڑمیں مزید دوکشمیریوں کوشہید کردیا۔

 شہید ہونے والے ایک کشمیری کی شناخت زاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی سینیئرپولیس افسر کا دعوی ہے کہ شہید ہونے والا کشمیری عسکریت پسند تھا جو آپریشن کے دوران مارا گیا۔شہادت کے بعد ضلع بھرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل جب کہ کشمیریوں اوربھارتی فورسزکے درمیان جھڑپوں کا بھی آغازہوگیا۔ بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔ کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور نام نہاد آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔دوسری جانب ضلع شوپیاں، پلوامہ، باندی پورہ میں بھی قابض بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن کیا گیا۔