30

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28مئی تک توسیع

لاہور۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی تین کیسز میں عبوری ضمانت میں 28مئی تک توسیع کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز شریف کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں،رمضان شوگر مل اور صاف پانی کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کسی بھی خفیہ دستاویز کو ملزم سے چھپایا نہیں جاسکتا کیونکہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ملزم کوخفیہ دستاویزسات روزمیں فراہم کرنا لازم ہے