42

لیویز کے پولیس میں انضمام کیخلا ف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

کوئٹہ۔بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نے عوامی نیشنل پارٹی اور گوادر لیویز اہلکاروں کی جانب سے لیویز کے پولیس میں انضمام کے خلا ف درخواستیں منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری، سیکرٹری دا خلہ سمیت متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

 بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل بنچ نے اے این پی کی صوبے کے تین اضلا ع کی لیویز کو پولیس میں ضم کرنے اور گوادر سے تعلق رکھنے والے لیویز اہلکاروں کی پولیس میں انضمام کیخلاف دو الگ الگ درخوا ستوں پر سماعت کی۔اے این پی کی جانب سے میر عطا اللہ لانگو پیش ہوئے جبکہ گوادر لیویز اہلکاروں کی جانب سے نادر چھلگری اور عامر رانا ایڈووکیٹ نے پیروی کی اور دلائل دیئے۔

اس موقع پر عدالت نے دونوں درخواستوں کو مشترکہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے درخواستوں پرچیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اورڈی جی لیویزسمیت متعلقہ حکام کو پیش ہونے کے نوٹسز جار ی کر دیئے۔عدالت نے لیویز کے پولیس میں انضمام کے خلاف در خواست کی سماعت 28مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔