62

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: انٹربینک میں کاروبار کے دروان ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس کی قدر میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 151 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے اور ڈالر 12 سے 32 پیسے تک کم ہوکر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر  153 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس میں 1066 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 34502 ہزار کی سطح پر آگیا۔