34

گریڈ اٹھارہ اور انیس کے افسروں کی تقرریاں و تبادلے

پشاور۔صوبائی حکومت نے گریڈ 18اور گریڈ 19کے  9افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فضل قادر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ہائر ایجوکیشن کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے۔

اپنی تعیناتی کے منتظر او ایس ڈی عبدالہادی کو تبدیل کرکے پراجیکٹ ڈائریکٹرمیونسپل سروسز پشاور۔ڈی ایم او آئی ایم یو ایجوکیشن نسیم خان کو تبدیل کرکے محکمہ قانون میں ڈائریکٹر ہیو من رائٹس کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے ٗ ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سید محمد سہیل کو ڈائریکٹر ایس ڈی یو پی اینڈ ڈی کی خالی آسامی پر تعینات کردیاگیا۔

 پراجیکٹ ڈائریکٹر میونسپل سروسز پشاور عطا ء الرحمان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات اگلی تعیناتی کیلئے محکمہ بلدیات کے حوالے کی گئیں جبکہ تعیناتی کے منتظرمیر خوا ص خان کو ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکر ٹری لیبر عطا ء الرحمان کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کر نے کا حکم ٗ ڈپٹی سیکر ٹری محکمہ داخلہ اکمل خان کو ایڈیشنل سیکر ٹری لیبر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد شہباز خان خٹک کو سیکشن آفیسر سیکرٹ تعینات کیا گیا ہے۔