183

نوازشریف کی سزا معطلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا،سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

 منگل کو اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے،خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلاہیں،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔