44

عالمی برادری یواین امن مشن کوششوں کی حمایت کرے‘ڈاکٹر ملیحہ لودھی

نیویارک۔ اقوا م متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کوفوجی امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے مستفیدہوناچاہئے،عالمی برادری کویواین امن مشن کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امن سازکمیشن کی کارکردگی پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب اورموثرامن سازی کیلئے جامع سیاسی عمل پرزور دیا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کوفوجی امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے مستفیدہوناچاہیے،عالمی برادری کویواین امن مشن کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن سازکمیشن کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان اس کی اہمیت سے آگاہ ہے،متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکرکے امن سازی عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔