28

وزیراعظم کے فیصلوں کے ثمرات جلد ملیں گے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کے جرات مندانہ فیصلوں کے ثمرات جلد ملیں گے، روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں، عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان دنیا کے نقشے میں ایک سماجی اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ روایتی جماعتوں کی قیادت کو صرف اپنے بچوں اور مستقبل کی فکر ہے جبکہ عمران خان ملک کے روشن مستقبل کیلئے کام کررہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان جماعتوں کی قیادت ملک کو لوٹنے کے بعد اب اپنی اگلی نسل کو قوم پر مسلط کرنا چاہتی ہے۔