26

وفاقی کابینہ نے 'کامیاب جوان' پروگرام کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔وفاقی کابینہ نے 'کامیاب جوان' پروگرام کی اصولی منظوری دے دی۔معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے اچھی اور بڑی خبر ہے، وزیراعظم کے بعد کابینہ نے بھی کامیاب جوان پروگرام کی توثیق کر دی، مشکل معاشی حالات کے باوجود 100 ارب روپیہ مختص کر دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کابینہ سے خطیر رقم کی منظوری نوجوانوں کی بڑی کامیابی ہے، گزشتہ 8 ماہ کی انتھک محنت کے بعد جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔عثمان ڈار نے کہا 10 لاکھ نوجوان براہ راست پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے، پروگرام سے وزیراعظم کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا مشن آگے بڑھائیں گے، نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے