129

ہزارہ موٹر وے 14 اگست سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات

ایبٹ آباد۔ ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر نامکمل کام 14 اگست سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ موٹر وے کے تین انٹر چینجز حویلیاں میرا، مانگل اور مانسہرہ کا افتتاح 14 اگست کو ہو گا۔

 ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے، شاہ مقصود سے حویلیاں تک تین کلوٹوں اور  دو پلوں کی تعمیر کا کام جبکہ حویلیاں سے مانسہرہ تک شملہ ہل ٹنل اور پلوں پر کام جاری ہے۔ شملہ ہل ٹنل سے لیکر مانسہرہ تک کام 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ حویلیاں سے تھاکوٹ تک کام چائنیز کمپنی کے پاس ہے جبکہ برہان سے حویلیاں تک کام این ایچ اے کر رہی ہے۔ 

حویلیاں سے مانسہرہ تک کام دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا جبکہ شاہ مقصود سے حویلیاں تک کام کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ 14 اگست کو ایک ساتھ تینوں انٹر چینجز کا افتتاح ہو سکے۔