29

گیس چوری کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ وزارت پٹرولیم ڈویژن نے گیس چوری کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں گیس چوری کی وجہ سے دونوں کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور ان کے لائن لاسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ گیس چوری اور لائن لاسز میں کمی کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس دونوں گیس کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر ے گی اور گیس چوری اور لائن لاسز کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اور نگرانی کا فریضہ انجام دے گی۔