40

وفاقی کابینہ اجلاس‘ حج سکیم کی قرعہ اندازی کی منظوری کا امکان

 اسلام آباد۔وفاقی کابینہ کااجلاس آج منگل کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ (آج) منگل کو پانچ نکاتی ایجنڈا پر فیصلے کریگی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی،کابینہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کیلئے وفاقی حکومت کا ایکسٹرنل نمائندے مقرر کریگی،کابینہ لوکل گورنمنٹ بورڈ بنانے کی سمری کی منظوری دیگی،کابینہ بینکنگ کمپنی آرڈیننس کے تحت پاکستان کریڈٹ گارنٹی لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری دیگی،کابینہ بینکنگ کورٹ ٹو کراچی کے جج کی تعیناتی کی منظوری دیگی۔اجلاس کے دوران گورنمنٹ حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے