49

نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت

 اسلام آباد۔ اسلام آبادہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس سے بری کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت منگل21 مئی کو ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس سے بری کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت (کل) منگل21 مئی کو ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جسے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔