55

کوئی طاقت ایر ان پر مسلط نہیں ہو سکتی‘حسن روحانی

 تہران۔ ایرانی  صدر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی منہ زوروں کے سامنے تسلیم خم نہیں ہوئی، ایرانی قوم مذاکرات اور منطق پر یقین رکھتی ہے، ایران کو مذاکرات کی میز پر لا نے کا دعویٰ کرنیوالے جھوٹ بولتے ہیں۔

 ایران کے صدر حسن روحانی نے ہنر و فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات  کے ساتھ ہوئی ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایرانی قوم اس قسم کے مذاکرات کیلئے تیارنہیں ہے حتی کہ اگر دنیا کی تمام بڑی طاقتیں ایک ہو جائیں۔صدر مملکت نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل اور 3 سے 4 ممالک کے علاوہ دنیا میں کوئی بھی امریکہ کی باتوں کی تائید و تصدیق نہیں کرتا کہا کہ ایرانی قوم دشمن کو شکست دے گی۔

ایران کے صدر نے اس سے قبل بھی اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم دشمن کی جارحیت اور منہ زوری کے مقابلے میں کسی بھی طور سر تسلیم خم نہیں کرے گی کہا کہ ایرانی قوم اپنے عزم و ارادے سے امریکہ کو شکست دے گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز دعوی کیا تھا کہ ایران جلد ہی امریکہ کے ساتھ گفتگو کرے گا۔