55

مسجد حرام میں اذان کیلئے 24 موذن تعینات

مکہ معظمہ۔ مسجد حرام میں 24مختلف صوتی آہنگ کی اذانیں دی جاتی ہیں۔آئمہ و موذنین کے امور کے ڈائریکٹر الشیخ وحید بن محمد النحاس نے بتایا ہے کہ 24 موذن حضرات کا تعلق مکہ معظمہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

 اذان کے انتظامی امور کے لیے 140 ماہرین تعینات ہیں۔مسجد کے اندرونی مقامات میں اذان اور اقامت کی آواز کے لیے 7 ہزار اسپیکرز لگائے گئے ہیں خصوصی تکنیکی انتظامات کی وجہ سے صدائے اذان میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہوتا۔