36

لیویز کے پولیس میں انضمام کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود صوبے کے 3 اضلاع میں لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گذشتہ روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں داخلہ اور قبائلی امور کے محکمے کا کہنا تھا کہ 'ضلع کوئٹہ، لسبیلہ اور گوادر کے اے ایریا میں شامل ہونےکا اعلان کیا جاتا ہے جس کے مطابق یہ علاقے اب آئندہ کسی نئے حکم نامے تک بلوچستان پولیس کی حدود میں شامل ہیں'۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کوئٹہ، لسبیلہ اور گوادر کے اضلاع کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا تھا جہاں چین، پاک-چین اقتصادی راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کیا تھا اور جس کا اظہار مئی کے آغاز میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا تھا۔

اس موقع پر بلوچستان نشینل پارٹی مینگل کے ثنا بلوچ اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زہری نے بھی لیویز اور پولیس کے انضام کی مخالفت کی تھی۔