ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز ہونے میں چند روز ہی باقی ہیں اور شائقین کرکٹ کو اپنی ٹیم کی جرسی کا بے تابی سے انتظار ہے۔
کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے لیے اب تک آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے جرسیوں کی رونمائی کی جاچکی ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی جلد قومی ٹیم کی ورلڈکپ کِٹ کی رونمائی کرے گا۔
پی سی بی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے شائقین کو آگاہ کیا کہ ورلڈکپ 2019 کے لیے جرسی کی رونمائی کی تیاری کر رہے ہیں، ساتھ ہی پیغام میں 1999 کے ورلڈکپ میں پہنی جانے والی قومی ٹیم کی جرسی کی تصویر بھی جاری کی۔
![]()
As we prepare to unveil our kit for the @cricketworldcup, today we reflect on our coloured kit for the 1999 World Cup. What is your favourite memory from this event?#WeHaveWeWill
418 people are talking about this