85

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ضم

اسلام آباد۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فوری طور پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ضم کردیا گیا۔ 

اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق امدادی معاوضہ کی پالیسی اور سول وکٹم سپوٹ فنڈز کے دائرہ کار کو بھی قبائلی اضلاع تک وسعت دیدی گئی ہے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کی خصوصاً قبائلی علاقوں میں کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف سکیل کی 64 اضافی آسامیاں بھی پر کی جائیں گی۔