30

محکمہ ایکسائز کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کافیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس دہندگان اوریونیوٹارگٹس کوکامیابی سے یقینی بنانے کیلئے مئی اورجون 2019ء میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کافیصلہ کیاہے۔

خیبرپختونخوا ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا ایکسائزکی مجاذ حکام نے ٹیکس دہندگان اوریونیوٹارگٹس کوکامیابی سے یقینی بنانے کیلئے مئی اورجون 2019ء میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری ایکسائز ظفرعلی شاہ نے کہاکہ یہ فیصلہ ٹیکس صارفین کی سہولت کی خاطر کیا گیا ہے جوکہ صوبے کے تمام ضلعی دفاتر میں بھی لاگورہے گا، ٹیکس جمع کرنے والے صارفین اب ہفتے کو بھی ٹیکس جمع کراسکتے ہیں۔