32

پاک فضائیہ کیلئے جدید لڑاکا طیاروں کی تیاری شروع

راولپنڈی۔ایئر چیف مجاہد انور خان نے کہا کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی، ایسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔ 

انہوں نے غیر ملکی کو جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020 تک آپریشنل ہوگا، پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت سے بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی، تربیتی امور کیلئے 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر(بی)بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ایئر چیف نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا شاہکار یہ طیارہ جدید ترین آلات سے لیس ہے۔

جے ایف 17تھنڈر بلاک 2 جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے، پاک فضائیہ نے 2017 میں مزید 12 جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا، پی اے سی نے 2009 سے ابتک 10 سال میں 100جے ایف 17 تھنڈرطیارے بنائے۔