76

حکومت کا سرمایہ کاروں کو بھرپور مراعات فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ موجودہ حکومت نے تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرمایہ کاروں کو بھرپور مراعات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے تیل اور گیس کے برآمدی بل میں کمی آئے گی۔ 

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پچھلے 9 ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے سے تیل کے برآمدی بل میں کمی کا امکان ہے۔ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور پی او ایل کی طرف سے مختلف بلاکس میں تیل اور گیس کے شعبہ میں سرگرمیوں میں اس عرصہ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ غیرملکی کمپنیاں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق او جی  ڈی سی ایل کی طرف سے ٹنڈو محمد خان میں 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ تیل کی دریافت سے پاکستان کے ہائیڈرو کاربن ذخائر کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور منگریو ویل I میں 2085 پی ایس آئی پریشر  تیل اور گیس کے حصول کو مزید بہتر اور آسان بنائے گا۔