130

ائر پورٹ کے فنل ایریامیں سکیورٹی مزید سخت

پشاور۔باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ کے فنل ایریا میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ فنل ایریا میں سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پرسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق رمضان المبارک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر خصوصی پلان مرتب کیاگیا ہے پشاور پولیس کی جانب سے باچا خان ائر پورٹ فنل ایریا میں سکیورٹی کو مزید سخت اور فنل ایریا میں سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی بھر پور کریک ڈاون اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی خصوصی مہم شروع کر نے کی ہداہت کی گئی ہے۔