34

سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 4رکنی گروہ گرفتار

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے سٹریٹ کرائمز کیخلاف جاری مہم کے دوران ایک اور 4رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین کر اونے پونے داموں پر فروخت کرتے تھے۔

ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا اس ضمن میں گزشتہ روز ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے اے ایس پی ٹاؤن حیدر علی اور ایس ایچ او شرقی تیمور سلیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر پشاورمیں سٹریٹ کرائمز کیخلاف جاری مہم کے دوران شرقی پولیس نے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار چار ملزموں سویت ولد خان شیر سکنہ گنج،عاطف ولد فرید گل سکنہ شاہین مسلم ٹاون،نواز ولد رمضان سکنہ شیخ محمدی اورمحمد علی ولد اللہ بخش سکنہ جالہ بیلہ نے ابتدائی تفتیش میں پشاور ہائیکورٹ سمیت دیگر کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں چوری کرکے اونے پونے داموں پر فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔