33

وزیراعظم عمران خا ن سوات موٹروے کا افتتاح کریں گے

پشاور۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید کے بعد سوات موٹروے کا افتتاح کریں گے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے  موٹروے بنائی گئی، سوات موٹروے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے مرکزی کردار ادا کرے گی۔منگل کو  وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،وزیراعلی کے پی نے سوات موٹروے کو عید سے پہلے ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد وزیراعظم عمران خان موٹروے کا افتتاح کریں گے،سوات موٹروے پر کام کا جائزہ لینے کیلئے بہت جلد خود دورہ کروں گا،تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلیے موٹروے بنائی گئی، سوات موٹروے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے مرکزی کردار ادا کرے گی۔