27

حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو ہوگا۔

اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، مختلف محکموں اور وزارتوں کیلئے ضمنی گرانٹس کیم منظوری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس(آج) بدھ کو طلب کرلیا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے، ای سی سی اجلاس کا ایجنڈا 16 نکات پر مشتمل ہے۔ایجنڈے میں مختلف محکموں اوروزارتوں کیلئے ضمنی گرانٹس شامل ہیں جبکہ نارکوٹکس کنٹرول، کیبنٹ، صنعت وپیداوار، داخلہ، توانائی و دیگر بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کا معاملہ، ایرا کے زیر تعمیر منصوبوں پر ٹیکس چھوٹ کا معاملہ بھی زیربحث آئیگا جبکہ ایرا کے منصوبے سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کی گرانٹ سے بن رہے ہیں۔کے الیکٹریک سے 150میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 3روپے سبسڈی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔