33

عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا‘ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعو ان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام سے جلد معاشی چیلنجز پر قابو پائے گی اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل پر گامزن ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی بدانتظامی و بدعنوانی سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا لیکن حکومت اپنی اصلاحاتی پروگرام سے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پائے گی اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل پر گامزن ہو گا۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ سیاست کو نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا۔ ملکی مفاد میں جتنے فیصلے ہمارے وزیر اعظم نے کیے کسی اور نے سوچے بھی نہیں ہوں گے۔ حکومت نے ملک اور عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف معاہدہ کیا۔