63

تین عشروں بعد اومان اور عراق کے تعلقات بحال

مسقط۔ خلیجی ریاست اومان نے تین عشروں کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے ساتھ عراق سے سفارتی تعلقات بحال کردیئے ہیں۔ 

تین عشرے قبل اومان نے عراق کیساتھ سفارتی تعلقات اس وقت ختم کردیے تھے جب عراق نے کویت پر چڑھائی کردی تھی۔اومان حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ مسقط اور بغداد کیدرمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم رہے ہیں۔ مسقط نے بغدادمیں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ عراق میں سفارتی مشن دوبارہ شروع کیاجاسکے۔