27

مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری چیلنج

کراچی۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر کی تقرری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پردلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

پیر کو  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تقرری کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ میں مولوی اقبال حیدر کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حفیظ شیخ  اوررضا باقرکی تقرری ملکی خودمختاری سے جڑی ہے۔عدالت نے استفسارکیا کہ کیاتقرری میں آئین وقانون کی خلاف ورزی ہوئی؟۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پردلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔