34

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، وفاقی کابینہ کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو  وزیراعظم ہا وس میں ہوگا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔جاری ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے حوالے اور ملکی موجودہ نظام تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی۔

کابینہ اجلاس میں مدارس کو قومی دھارنے میں لانے پر اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائیگی جبکہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں قومی ائیر لائین کے چارٹر اور ایریئل ورک لائیسنس کی تجدید پر غور ہوگا جبکہ وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کے خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور مصر کے نیشنل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی منظوری دے گی۔کابینہ اجلاس میں چین کی جانب سے انسدادمنشیات کے لیے عطیہ کردہ سامان پر ڈیوٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔