44

ریلوے ریزرویشن کی 24گھنٹے بکنگ سروس معطل

  پشاور۔پاکستان ریلوے نے رمضان المبارک کے دوران ریلوے ریزرویشن کی چوبیس گھنٹے ٹکٹ بک کرانے کی سروس معطل کردی ہے۔ دن بھر چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی کے باعث صرف دو شفٹوں میں ٹکٹیں بک کی جانے لگی ہیں۔ 

صفحہ 7بجے سے دوپہر 2بجے پہلی شفٹ اور دوسری شفٹ دوپہر 2بجے سے چھ بجے تک رکھی گئی ہے ریزرویشن آفس پررابطہ میں بتایا گیا ہے کہ 21رمضان کے بعد دوبارہ ٹکٹ ریزرویشن 24گھنٹے شفٹ سروس دوبارہ شروع کردی جائیگی۔