66

دوسرے ون ڈے میں پاکستان کا 374 رنز کا تعاقب

لاہور:  دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے 374 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ کے بلے بازوں نے قومی بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی اور صرف 3 وکٹوں پر 374 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا۔

بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 110 رنز کی شانداری باری کھیلی جب کہ کپتان مورگن 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جیسن روئے 87، بیرسٹو 51 اور جوئے روٹ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے بولر حسن علی ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز کے کوٹے میں 81 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی، شاہین آفریدی نے 80 رنز کے عوض ایک اور یاسر شاہ نے 7 اوورز میں 60 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر وائرل انفیکشن کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔