27

قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں کے لئے 438 امیدوار آمنے سامنے

پشاور: قبائلی اضلاع میں خیبر پختون خوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے 3 خواتین سمیت 438 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع میں خیبر پختون خوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے 2جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لیے 3 خواتین سمیت 438 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی میدان میں آگئے ہیں، جب کہ خواتین کی چارمخصوص نشستوں کے لئے 30 اور اقلیت کی ایک نشست کے لئے 9 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں، قبائلی اضلاع میں خواتین کی چار مخصوص نشستوں کے لئے 30 اور اقلیت کی واحد نشست کے لئے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے  جاری فہرست کے مطابق پی کے 100  باجوڑ سے 25 امیدوار،  پی  کے 101  باجوڑ سے 41 امیدوار اور پی کے 102 کے لئے 21 مرد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرنگ افیسر کے پاس جمع کرائے ہیں۔

پی کے 103 مہمند سے 22 مرد اور ایک خاتون، پی کے104  سے 28، پی کے 105 خیبر سے27 ، پی کے 10 سے 28 مرد اور ایک خاتون، پی کے 107 خیبر سے 30، پی کے 108 کرم سے 42، پی کے 109 سے 21 مرد اور ایک خاتون امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پی کے 110 ضلع اورکزئی سے 26 امیدوار، پی کے 111 شمالی وزیرستان سے 28، پی کے 112 شمالی وزیرستان سے 26 ، پی کے 113 جنوبی وزیرستان سے 35 ، پی کے 114 جنوبی وزیرستان سے 22 اور پی کے 115 سابقہ ایف آرزریجنز کے لئے13 امیدوار میدان میں ہیں۔