38

رمضان میں سکیورٹی انتظامات تین عشروں میں تقسیم

پشاور۔رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کیلئے پشاور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے لاہور میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی سے متعلق انتظامات اور معاملات کو تین عشروں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

 رمضان المبارک کو تینوں عشروں کو سکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی قراردیکر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تیسرے عشرے میں بازاروں کی سکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات کی ہدایات بھی کی گئی ہے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد آج نماز جمعہ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے بازاروں سمیت دیگر حساس مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیاگیا ہے۔