76

ننھی کوہ پیما سلینا خواجہ کی سینئر وزیر سے ملاقات

پشاور۔ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ننھی کوہ پیما سلینا خواجہ نے گزشتہ روز پشاور میں سینئر وزیر برائے سیاحت،کھیل وامورنوجوانان محمد عاطف خان سے ملاقات کی- سلینا خواجہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہے جو اب تک کئی پہاڑی چوٹیاں سر کر چکی ہیں اور اگلے سال ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

 سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ سلینا پاکستان کا فخر ہیں انہوں نے سلینا خواجہ کے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے جذبے کو سراہا۔سینئر وزیر نے سیلینا خواجہ کو ہر قسم تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپکی ہمت اور جذبے پر فخر ہے۔انہوں نے سیلینا کے والدین کو بھی داد دی جنہوں نے اپنی بچی کو اس قابل بنایا ہے کہ آج وہ پوری قوم کی فخر ہے۔

سینئر وزیر نے کہا ہمارے صوبے کے نوجوان  بچوں اور بچیوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔حکومت ایسے تمام بچوں کو مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ انکی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کریگی۔