41

زرداری کی نیب میں پیشی سے معذرت‘ مزید مہلت مانگ لی

اسلام آباد۔سابق صدرآصف زرداری نے ہارش کمپنی کیس میں نیب میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے پیشی کے لیے15 روز کی مہلت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ہارش کمپنی کیس میں سابق صدرآصف زرداری نیب آفس میں پیش نہیں ہو رہے، آصف زرداری نے نیب میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیشی کے لیے 15 روز کی مہلت مانگ لی۔آصف زرداری نے تحریری طور پر درخواست نیب کو بھجوائی، جس میں کہا احتساب عدالت میں مصروف ہوں پیش نہیں ہو سکتا۔زرداری کا خط نیب حکام نے وصول کر لیاہے جبکہ آصف زرداری نے نیب کودی گئی درخواست احتساب عدالت میں پیش کیں۔