63

سعودی عرب میں ممیزہ اقامہ رکھنے والوں کیلئے متعد مراعات کا اعلان

ریاض۔ سعودی مجلس شوری کی منظوری کے بعد ممیزہ نامی منفرد اقامے رکھنے والوں کو کئی حقوق اور مراعات حاصل ہوں گی، وہ اپنے ہمراہ مملکت میں اپنے اہل خانہ کو رکھ سکیں گے جبکہ رشتے داروں کو بھی وزٹ ویزے پر بلا سکیں گے۔ 

رہائش، تجارت اور صنعت کے لئے جائیداد خرید سکیں گے۔ نجی ٹرانسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔ نجی اداروں میں ملازمت بھی کر سکیں گے۔ایک نجی ادارے سے دوسرے نجی ادارے میں منتقل ہو سکیں گے۔ یہ مراعات منفرد اقامہ رکھنے والوں کے اہل خانہ کو بھی حاصل ہوں گی، البتہ منفرد اقامہ رکھنے والے ایسے کسی پیشے سے منسلک نہیں ہو سکتے جو سعودیوں کے لئے مخصوص ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ملکیوں پر مقرر فیس سے بھی انہیں استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا۔ 

منفرد اقامہ رکھنے والے کو سعودی عرب سے آنے جانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ انہیں اس کے لئے خصوصی اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ منفرد اقامہ رکھنے والے سعودی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آتے جاتے وقت سعودیوں کیلئے مخصوص امیگریشن کاؤنٹر استعمال کر سکیں گے۔