36

عازمین عمرہ کیلئے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

کراچی۔پی آئی اے نے عازمین عمرہ کی سہولت کے لیے ماہ رمضان میں اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے 10 مئی سے 23 مئی تک 9 اضافی پروازیں چلائی جارہی ہیں،اضافی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے جدہ کیلیے روانہ ہوں گی۔ترجمان کے مطابق عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اور ان کی سہولت کے لیے اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔