140

فواد چوہدری کا پہلا ’پاکستان سائنس فیئر‘ منعقد کروانے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے پہلے ’سائنس فیئر‘ منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے سائنس کے شعبے سے وابستہ پاکستانی نوجوانوں کو یہ نوید سنائی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان سائنس فیئر کا انعقاد رواں برس اگست میں اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں طالبِ علم اپنے پروجیکٹ پیش کر سکتے ہیں۔

Ch Fawad Hussain@fawadchaudhry

پہلا پاکستان سائنس فیئر PAk Science Fare اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا ، جولائ سے اس میلے میں شرکت کیلئے Entries لی جائینگی، آپ نے کچھ بھی ایسا Innovate کیا ہے جو آپ پاکستان کو showcase کرنا چاہتے ہیں تیار ہو جائیے۔

10.7K

9:48 AM - May 9, 2019

Twitter Ads info and privacy

2,073 people are talking about this

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے درخواست وصولی کا سلسلہ جولائی میں شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کچھ تخلیق کیا ہے، اور وہ آپ پاکستان کو دکھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تیار ہوجائیں۔

واضح رہے کہ وزارت اطلاعات کے قلمدان سے مستعفی ہونے کے بعد فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا اور ابتدا سے ہی اس وزارت میں متحرک نظر آرہے ہیں۔

چند روز قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں چاند کی رویت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک قمری کلینڈر ترتیب دیا جائے گا جس کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔