53

شہبازشریف کا چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے دستبرداری کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ن لیگ کے صدر نے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے استعفیٰ  واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 نجی ٹی وی کے مطابق  بتایا گیا کہ شہباز شریف نے پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو(ن) لیگ نے فیصلے سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔

 چیئر مین پیپلز پارٹی، خورشید شاہ، ن لیگ اور حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت سے  بے خبر  ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو نے تحفظات ن لیگ تک پہنچا دیئے، جس کے بعد ن لیگ میں استعفے سے متعلق فیصلہ واپس لینے پر مشاورت شروع ہو گئی۔واضح رہے کہ بلاول کی حمایت کے بغیر ن لیگ نیا چیئرمین منتخب نہیں کرا سکے گی جس کے باعث شہبازشریف کی وطن واپسی تک معاملہ التوا میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔