38

وزیر اعلی اورگورنر خیبر پختونخواکی داتا دربار دھماکے کی مذمت

پشاور۔ وزیر اعلی خیبر پختونخو ا محمود خان نے  لاہور داتا دربار میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا  اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، انھوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے نا دیدہ دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ معصوم انسانیت کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

اسی طرح گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر نے دھما کے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔