40

ایران نے گرے مارکیٹ میں تیل کی فروخت شروع کر د ی

 تہران۔ ایران نے امریکی پابندیوں کومکمل طور رد کرتے ہوئے اپنے تیل کو گرے مارکیٹ کے ذریعے دنیا کو فروخت کرنے کا اعلان کی کر دیا۔

ایران کے نائب وزیر تیل عامر حسین زمانینیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکی پابندی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنا تیل گرے مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لئے تمام وسائل متحرک کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کو سمگلنگ نہیں کہا جا سکتا بلکہ ہم ان پابندیوں سے نبرد آزما ہو رہے ہیں جو ہمارے نزدیک غیر قانونی اور نا انصافی پر مبنی ہیں۔گرے مارکیٹ دراصل کسی جنس کی اصل کی پہچان کے بغیر اس کی تقسیم یا کاروبار کے ذرائع ہیں۔گرے مارکیٹ کمپنیز یا افراد ایران سے تیل کرید کر اپنے نام سے ضرورت مند ممالک کو فروخت کریں گے۔